Time 22 فروری ، 2020
کھیل

ٹینس اسٹار اعصام الحق ایک بار پھر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

‏پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق ایک بار پھر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

قومی ٹینس اسٹار اعصام الحق کا نکاح   چند روز قبل لاہور  میں ہوا جس میں قریبی عزیز و اقارب  شریک ہوئے۔

 اعصام الحق کے والد احتشام الحق قریشی نے نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ اعصام کا نکاح 19 فروری کو لاہور میں ہوا ہے۔

اعصام الحق کی زوجہ ثناء فیاض لاہور کے ایک بزنس مین  محمد فیاض کی صاحبزادی ہیں۔

 اعصام الحق نکاح کی تقریب کے بعد فرانس چلے گئے  ہیں  جب کہ ان کی شادی کی تقریب آئندہ ماہ کے وسط میں ہوگی۔

یاد رہے کہ اعصام الحق کی یہ دوسری شادی ہے، انہوں نے 2011ء میں فاہا مخدوم سے شادی کی تھی تاہم  ذہنی ہم آہنگی نہ ہونے کے باعث چند ماہ بعد ہی دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

خیال رہے کہ اعصام الحق نے گذشتہ دنوں ہی  برطانوی کھلاڑی ڈومینک اینگلٹ کے ہمراہ  نیویارک اوپن کا ڈبلز ٹائٹل جیتا ہے۔

یہ پاکستان کے ٹینس اسٹار ‏اعصام الحق کا 18 واں جب کہ اینگلٹ کا 14 واں ڈبلز ٹائٹل تھا۔

مزید خبریں :