Geo News
Geo News

پاکستان
25 اگست ، 2012

سکھر میں ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے تحت ظہرانے میں بد نظمی

سکھر …سکھر میں لا ء کانفرنس کے بعد ظہرانے میں وکلاء کھانے پر ٹوٹ پڑے،کسی نے پیٹ بھر کھایا تو کسی کو خالی پیٹ ہی واپس جانا پڑا،تاہم سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے ڈٹ کر کھایا۔ سکھر میں ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کی جانب سے لاء کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس افتخار محمد چوہدری مہمان خصوصی تھے،چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مشیر عالم ،چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ جسٹس آغا رفیق احمد سمیت اعلیٰ عدلیہ کے متعدد جج صاحبان بھی کانفرنس میں شریک ہوئے،کانفرنس کے بعد ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا تاہم کھانا دیر سے شروع ہوا،جس کے باعث بدنظمی دیکھی گئی،جسے جو ہاتھ آیا غنیمت سمجھا،کسی نے رج کر کھایا تو کسی نے ڈش لیکر گھومتے پیٹ کی آگ بجھائی،کئی وکلاء تو بغیر کچھ کھائے ہی واپس چلے گئے ،تاہم پولیس اہلکارو نے جی بھر کے کھایا، چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا روزہ تھا،اس لئے وہ ظہرانے میں شریک نہیں ہوئے،بعدازاں چیف جسٹس بائی کورٹ کراچی روانہ ہوگئے۔

مزید خبریں :