25 اگست ، 2012
پشاور…نوشہرہ کے علاقے خویشگی سے طالبان کمانڈر کے شبے میں گرفتار ہونے والے کراچی کے رہائشی شخص کو تحقیقات کے بعد بے گناہ قراردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کراچی کے رہائشی محمد فاروق محسودجو وزیرستان سے تعلق رکھتاہے، ایک سال تبلیغ پر تھا۔ آج صبح اپنے دوستوں سے ملنے خویشگی گیا جہاں سے اسے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے طالبان کمانڈکے شبہے میں گرفتارکرلیا۔ بعد ازاں تفتیش کے بعد وہ بے گناہ قراردے دیا گیا ۔ فاروق محسود کے مطابق اس کی پیدائش بھی کراچی میں ہوئی اور اس کے آباوجداد کا تعلق وزیرستان سے ہے۔ کراچی میں پھلوں کاکاروبار اور کنٹریکٹرکاکام کرتاہے۔ان کا کسی طالبان گروہ سے کوئی تعلق نہیں۔