اچار، پنیر اور گوشت والی موم بتی، فاسٹ فوڈ چین کی انوکھی پیشکش

فوٹو: فائل

امریکا کی فاسٹ فوڈ کمپنی میکڈونلڈز کو اس کے فاسٹ فوڈ اور دیگر کھانے پینے کی چیزوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل ہے لیکن اب یہ فاسٹ فوڈ کمپنی صارفین کو ایک انوکھی پیشکش کرنے جا رہی ہے۔

میکڈونلڈز اب کھانے کے شوقین افراد کے لیے ایک ایسی پیشکش کر رہا ہے جس کے بارے میں جان کر آپ بھی حیران ہو جائیں گے۔

فوٹو: بشکریہ سی این این 

جی ہاں! مقبول ترین فاسٹ فوڈ کمپنی میکڈونلڈز اب صارفین کے لیے جلد ایسی موم بتیاں متعارف کرانے والا ہے جس سے خارج ہونے والی خوشبو کھانے کی چیزوں کی طرح ہو گی۔

میکڈونلڈز کی جانب سے پیش کی جانے والی موم بتیاں محدود ایڈیشن ہوں گی جو کہ 6 طرح کی ہوں گی، جن میں کیچ اپ، اچار، پنیر، پیاز اور گوشت کی خوشبو  والی موم بتیاں شامل ہوں گی۔

فی الحال کمپنی کی جانب سے ان موم بتیوں کو فروخت کے لیے پیش کیے جانے کی تاریخ کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :