خیبرپختونخوا میں پولیو کے مزید 5 نئے کیسز سامنے آگئے

خیبرپختونخوا (کے پی کے) میں پولیو کے مزید 5 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد رواں سال صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد 15 تک پہنچ گئی۔

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق خیبرپختونخوا کے 2 اضلاع میں پولیو کے مزید 5 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ ضلع خیبر سے 4 اور نوشہرہ سے پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے جبکہ متاثرہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہیں پلائے گئے تھے۔

 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد رواں سال خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 15 ہوگئی ہے جبکہ مجموعی طور پر ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 22 تک جاپہنچی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال خیبرپختونخوا میں پولیو کے  75 کیسز سامنے آئے تھے جو کہ ملک میں سب سے زیادہ تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان کا شمار دنیا بھر میں گنتی کے ان چند ممالک میں ہوتا ہے جہاں پولیو کا مرض اب بھی موجود ہے جس کے خاتمے کیلئے حکومتی سطح پر بھر پور اقدامات کیے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :