Time 24 فروری ، 2020
پاکستان

نواز شریف کا آج دل کا کوئی آپریشن نہیں، ذاتی معالج نے تردید کردی

سابق وزیراعظم کو دعاؤں کی ضرورت ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کے شکرگزار ہیں: ڈاکٹر عدنان — فوٹو: فائل 

سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے نواز شریف کے آج دل کے آپریشن کی خبروں کی تردید کردی۔ 

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ میاں نواز شریف کا آپریشن آج ہونے جارہا ہے اور شہبازشریف صرف آج کے دن کے لیے وہاں رکے ہوئے ہیں جبکہ وہ نوازشریف کا آپریشن ہونےکے بعد جلد واپس آئیں گے۔

لیکن اب سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے نواز شریف کے آج دل کے آپریشن کی خبروں کی تردید کردی ہے۔ 

اپنے بیان میں ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے آج دل کے آپریشن کی خبروں میں صداقت نہیں بلکہ کارڈک کیتھرائزیشن اور کورونری انٹروینشن طے شدہ پروگرام کے مطابق ہوں گی۔

ڈاکٹرعدنان نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم کو دعاؤں کی ضرورت ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کے شکرگزار ہیں۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 19 نومبر 2019 سے علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کے مسلسل ٹیسٹ اور طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :