26 اگست ، 2012
پشاور… خیبر ایجنسی کے علاقے میں قمبر آباد میں ماٹر گولہ گرنے سے جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے سات افراد کی میتیں تدفین کے لئے پشاور منتقل کر دی گئیں۔ قمبر آباد میں مارٹر گولہ گرنے سے جاں بحق ہونے والے حاجی ظریف کے خاندان کے ساتوں افراد کی میتیں پشاور کے علاقے سرکی گیٹ پہنچائی گئیں تو علاقے میں کہرام مچ گیا۔ متاثرہ خاندان کا کہنا تھا کہ وہ دہشت گرد نہیں بلکہ امن پسند اور محب وطن قبائلی ہیں ۔ انکا کہنا تھا کہ انہیں معلوم نہیں کہ انہیں کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے۔ مارٹر گولے گرنے سے جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ آج پشاور میں ادا کی جائے گی۔