26 فروری ، 2020
چین سے دنیا کے کئی ممالک میں پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس کے خوف کے باعث امریکی حکام نے مقامی حکومتوں، تجارتی اور تعلیمی اداروں کو بڑے پروگراموں کا انعقاد نہ کرنے پر زور دیا ہے۔
امریکا میں اب تک کورونا وائرس کے 53 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جب کہ کورونا وائرس کی وجہ سے امریکی اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو بھی مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔
واضح رہے کہ چین میں کورونا وائرس سے مزید 52 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 715 تک جا پہنچی ہے۔
جنوبی کوریا میں موجود امریکی فوجی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ جنوبی کوریا میں کورونا وائرس سے 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ایران میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 10 سے زائد ہو چکی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 45 کے قریب ہے۔
اس صورت حال کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دنیا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تیار نہیں ہے،کورونا سے متعلق غریب ممالک کو مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔