پاکستان
26 اگست ، 2012

کوئٹہ، چار دھماکوں میں ایف سی اہلکار سمیت تین افراد زخمی

کوئٹہ، چار دھماکوں میں ایف سی اہلکار سمیت تین افراد زخمی

کوئٹہ… کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں چار دھماکوں میں ایک ایف سی اہلکار سمیت افراد زخمی ہوگئے جبکہ ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق جناح ٹاوٴن کے علاقے کلی برات میں نامعلوم افراد نے اسلم نامی شخص کے گھر پر راکٹ فائر کیا جس کے نتیجے میں گھر کو شدید نقصان پہنچا راکٹ حملہ میں ایک خاتون اور بچہ بھی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔اس راکٹ حملے کے فورا بعد نامعلوم افراد نے کلی برات میں ہی ایک گھر پر دستی بم پھینکا تاہم اس حملے میں گھر کی دیوار کو معمولی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔کوئٹہ کے چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر ہونے والے دھماکہ کے نتیجے میں ریلوے لائن کا دو فٹ ٹکڑا تباہ ہوگیا اس واقعہ میں ایک ایف سی اہلکار خرم زخمی ہوا۔

مزید خبریں :