کھیل
Time 26 فروری ، 2020

روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ماریہ شراپوا ماضی میں دنیا کی نمبر ون ٹینس پلیئر بھی رہ چکی ہیں جبکہ اپنے کیریئر میں وہ 5 گرینڈ سلم ٹورنامنٹس بھی جیت چکی ہیں— فوٹو: فائل

روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا نے انٹرنیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی ٹینس اسٹار نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان ’ووگ‘ اور ’وینیٹی فیئر‘ جریدوں میں لکھے گئے اپنے آرٹیکل میں کیا۔

خیال رہے کہ ماریہ شراپوا ماضی میں دنیا کی نمبر ون ٹینس پلیئر بھی رہ چکی ہیں جبکہ اپنے کیریئر میں وہ 5 گرینڈ سلم ٹورنامنٹس بھی جیت چکی ہیں۔ 

32 سالہ شراپوا نے آخری بار 2014 میں گرینڈ سلم ٹورنامنٹ جیتا جب انہوں نے دوسری بار فرنچ اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

وہ آخری بار آسٹریلین اوپن میں کورٹ میں اتریں جہاں انہیں پہلے ہی راؤنڈ میں ڈونا ویکچ نے ناک آؤٹ کردیا۔

اپنے آرٹیکل میں ماریہ شراپوا نے لکھا کہ وہ ٹینس کو خیرباد کہہ رہی ہیں۔

دنیا کی مہنگی ترین اسپورٹس ویمن کر فہرست میں شامل روس کی ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا نے  15 سال سے زائد عرصے کے کیریئر میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھے۔

ماریہ شراپوا ماضی میں دنیا کی نمبر ون ٹینس پلیئر بھی رہ چکی ہیں جبکہ اپنے کیریئر میں وہ 5 گرینڈ سلم ٹورنامنٹس بھی جیت چکی ہیں— فوٹو : اے ایف پی

انہوں نے 17 سال کی عمر میں ومبلڈن جیت کر تہلکا مچایا اور  مجموعی طور پر پانچ گرینڈ سلم ٹائٹل اپنے نام کیے لیکن ان کے کیریئر پر بد نما داغ ممنوعہ دوا کا استعمال اور اس کی پاداش میں 15 ماہ کی پابندی تھی۔

شراپوا کہتی ہیں کہ ان کی فٹنس اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ انٹرنیشنل ٹینس کو جاری رکھ سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ٹینس میں عروج حاصل کیا اب وہ اپنی نئی فیلڈ میں ایسا کرنے کےلیے تیار ہیں۔  

مزید خبریں :