Time 26 فروری ، 2020
دنیا

جنوبی کوریا میں تعینات امریکی فوجی میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص

جنوبی کوریا میں تعینات امریکی فوجیوں کے دستے میں کورونا وائرس کا کیس سامنے آگیا۔فوٹو فائل:اے پی 

جنوبی کوریا میں تعینات امریکی فوجیوں کے دستے میں کورونا وائرس کا کیس سامنے آگیا ہے۔ 23 سالہ فوجی اہلکار کے ٹیسٹ رپورٹس میں وائرس کی تصدیق کردی گئی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق فوجی کمانڈر نے بتایا کہ جنوبی کوریا میں تعینات 23 سالہ امریکی فوجی میں بھی پُر اسرار کورونا وائرس کی تصدیق کردی گئی ہے۔

امریکا نے شمالی کوریا کے خطرات سے نمٹنے کیلئے جنوبی کوریا میں 28 ہزار 500 فوجی تعنیات کررکھے ہیں جن میں سے ایک فوجی میں اب کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

جنوبی کوریا کے شمالی علاقے ’ڈائےگو‘ سے 30 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود فوجی اڈے میں تعینات 23 سالہ فوجی کو اس کے گھر ہی میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے نئے 169 کیسز سامنے آچکے ہیں فوٹو فائل: رائٹرز

کوریا میں تعینات امریکی فوج کے حکام نے مزید بتایا کہ ہم اس حوالے سے بھی تحقیقات کر رہے کہ کہیں دوسرے اہلکاروں میں بھی یہ وائرس موجود تو نہیں ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا کے حکام کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے نئے 169 کیسز سامنے آچکے ہیں جس کے بعد اس خطرناک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 ہزار سے زائد تک پہنچ چکی ہے جبکہ 12 افراد جاں بحق بھی ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :