Time 27 فروری ، 2020
پاکستان

کورونا سے متاثر شخص کراچی ائیرپورٹ سے کیسے کلیئر ہوا؟ تحقیقات شروع

فائل فوٹو

کراچی: ‏کورونا وائرس سے متاثر  مسافر کے کراچی ائیرپورٹ سے کلیئر ہونے کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔

سول ایوی ایشن کے ذرائع کا بتانا ہےکہ ‏تحقیقات میں وفاقی وزارت صحت، سی اے اے اور سیکورٹی ادارے بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق  متاثرہ شخص کا کراچی ائیر پورٹ پر ڈاکٹرز نے معائنہ کیا تھا۔

کراچی میں کورونا وائرس کا کیس سامنے آنے کے بعد ایوی ایشن ڈویژن نے تمام ائیرپورٹس پر اسکریننگ سخت کرنے کی ہدایات جاری کردی ہے جب کہ  سی اے اے افسران مسافروں کی اسکریننگ کے عمل کی نگرانی کریں گے۔

اس کے علاوہ ائیرپورٹس پر تعینات تمام افراد کو ماسک لازمی پہننے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

مزید خبریں :