پاکستان
Time 27 فروری ، 2020

ایرانی پرواز سے کراچی آنے والے تمام مسافر اسکریننگ کے بعد کلیئر قرار

کراچی: وزارت صحت نے ایرانی ائیرلائن سے کراچی آنے والے 232 مسافروں کو کلیئر قرار دے دیا۔

ذرائع کے مطابق  تہران سے کراچی پہنچنے والی ایران ائیر کی پرواز کو بریج پر لگنے سے روک دیا گیا تھا اور طیارے کو محفوظ مقام پر پارک کرکے اسکریننگ کا عمل مکمل کیا گیا۔

ذرائع نے بتایاکہ  محکمہ صحت کی ٹیموں نے رن وے پر ہی مسافروں کی اسکریننگ مکمل کی اور ہیلتھ ڈیکلیریشن کے ساتھ مسافروں کا سفری ڈیٹا بھی طلب کیا گیا۔

محکمہ صحت کے حکام نے مسافروں کی اسکریننگ مکمل کرکے طیارے میں سوار تمام 232 مسافروں کو کلیئر قرار دے دیا۔

ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہےکہ وروناوائرس کے پیش نظر ایرانی ائیرلائن کے طیارے میں اسپرے بھی کیا گیا۔

مزید خبریں :