Time 27 فروری ، 2020
پاکستان

سندھ میں تمام تعلیمی ادارے 2 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھر کے تمام اسکول 2 مارچ تک بند رکھے جائیں گے— فوٹو: اے ایف پی

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر کے تعلیمی ادارے مزید دو دن بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

گزشتہ روز محکمہ تعلیم سندھ نے پاکستان میں کورونا وائرس کے پہلے دو کیسز سامنے آنے کے بعد حفظ ماتقدم کے طور پر صوبے کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو دو دن یعنی جمعرات اور جمعے کو بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

اب محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھر کے تمام اسکول 2 مارچ تک بند رکھے جائیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا کے دو کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور یہ کیسز کراچی اور اسلام آباد میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

کراچی کے 22 سالہ شہری میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ اسلام آباد سے تشخیص ہونے والے مریض کی معلومات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

دونوں مریضوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے اور دونوں کو آئسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے۔

مزید خبریں :