دنیا
Time 27 فروری ، 2020

ایرانی نائب صدر برائے خواتین میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص

ایران کی نائب صدر برائے خواتین و خاندانی امور معصومہ ابتکار میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے تاہم ان کی حالت فی الحال زیادہ سنگین نہیں اور وہ گھر پر ہی ہیں— فوٹو: فائل

تہران: ایرانی نائب وزیر صحت کے بعد نائب صدر  برائے خواتین و خاندانی امور معصومہ ابتکار میں بھی کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی نائب صدر برائے خواتین و خاندانی امور معصومہ ابتکار میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے تاہم ان کی حالت فی الحال زیادہ سنگین نہیں اور وہ گھر پر ہی ہیں۔

ترک خبرایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ مجتبیٰ زولنور بھی کوروناوائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ ایران کے نائب وزیر صحت بھی دو روز پہلے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران میں کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے سامنے آرہے ہیں اور ایران میں آج 106 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ایران میں اب تک کورونا وائرس سے 245 افراد متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 26 افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔

حالیہ دنوں میں ایران جانے والے دو پاکستانی شہریوں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد پاکستان نے ایران کے لیے براہ راست پروازیں معطل کردی ہیں۔

تصحیح: اس خبر میں ابتدائی طور پر غلطی سے ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری میں کورونا وائرس کی تصدیق لکھا گیا تھا جسے اب درست کرلیا گیا ہے۔ 

مزید خبریں :