’واٹس ایپ ویب‘ میں بڑی تبدیلی کی آزمائش شروع

فوٹو: فائل

پیغام رسائی اور کالنگ کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ اپنے ’ڈارک موڈ فیچر‘ پر تقریباً ایک سال سے کام کر رہی ہے اور حال ہی میں ایپ نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے اس فیچر کو متعارف کرایا ہے۔

اب واٹس ایپ بِیٹا انفو میں شائع کردہ تازہ ترین رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ ویب میں بھی ’ڈارک موڈ فیچر‘ کو شامل کرنے کی آزمائش کی جارہی ہے۔

اس حوالے سے واٹس ایپ بِیٹا انفو پر چند تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ واٹس ایب ویب کے بیک گراؤنڈ کا رنگ گہرا ہے جو کہ ابھی سفید رنگ کا ہوتا ہے۔

فوٹو: بشکریہ واٹس ایپ بیٹا انفو

اس فیچر کو واٹس ایپ ویب میں شامل کرنے کے حوالے سے آزمائش ابھی جاری ہے جب کہ ڈارک موڈ فیچر کو ویب پر متعارف کرانے کے حوالے سے فی الحال تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

ڈارک موڈ فیچر پر کام کرنے والے ڈویلپرز کا یہ ماننا ہے کہ ڈارک موڈ سے صارفین کی آنکھوں پر زیادہ دباؤ نہیں پڑے گا۔

مزید خبریں :