Time 25 جنوری ، 2020
سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ کے ’ڈارک موڈ‘ کی خاص بات جانیے

فوٹو: فائل

واٹس ایپ نے چند روز قبل ہی دنیا بھر میں صارفین کے لیے ’ڈارک موڈ‘ متعارف کرایا تھا۔

’ڈارک موڈ‘ کیا ہے؟

ڈارک موڈ ایپ کے لیے ڈیزائن کیا جانے والا ایک نیا فیچر ہے جس کو آن کرنے کے بعد صارفین کی ایپ کی اسکرین کا رنگ ہلکا کالا اور ہرے رنگ کا ہوجائے گا۔

فوٹو: بشکریہ اسکائے نیوز

اس فیچر کی اچھی بات یہ ہے کہ جو صارفین ایپ کا ’ڈارک موڈ‘ استعمال کرنا چاہتے ہیں وہ اس کو آن کر کے اسے حاصل کرسکتے ہیں، جنہیں اپنی اسکرین کا کالا رنگ نہیں پسند ہے وہ اس فیچر کو آن نہیں کریں ان کے پاس پرانی ڈسپلے کے ساتھ ہی ایپ نظر آئے گی۔

’ڈارک موڈ‘ کی خاص بات

واٹس ایپ کے ڈارک موڈ فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ ایپ میں اس موڈ کو آن کرنے سے آپ کے اسمارٹ فون کی بیٹری دیر تک چلے گی کیونکہ یہ فیچر بیٹری کی لائف بڑھاتا ہے، یہ فیچر واٹس ایپ کے اپ ڈیٹڈ ورژن میں صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

اس فیچر پر کام کرنے والے ڈیولپرز نے امید ظاہر کی ہے کہ ڈارک موڈ سے صارفین کی آنکھوں پر زیادہ دباؤ نہیں پڑے گا۔

مزید خبریں :