کورونا وائرس سے متاثرہ کراچی کے شہری کی حالت خطرے سے باہر قرار

فائل فوتو

کراچی: کورونا وائرس میں مبتلا شہری کی حالت خطرے سے باہر قرار دی گئی ہے۔

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق کورونا وائرس کے شکار کراچی کے شہری کا طبی معائنہ کیا گیا جس میں مریض کی صحت میں بہتری نظر آئی۔

حکام نے بتایا کہ متاثرہ مریض کو آج پاکستان آئے ہوئے 8 روز مکمل ہوگئے، مریض کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور وہ صحت یاب ہورہا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ قرنطینہ کا دورانیہ مکمل ہونے کے بعد متاثرہ شخص کو گھر منتقل کیا جائے گا۔

واضح رہےکہ 20 فروری کو ایران سے کراچی آنے والے شہری میں 26 فروری کو کورونا وائرس کے کیس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد اسے نجی اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا تھا۔

وائرس کے خدشے کے پیش نظر متاثرہ شخص کے اہلخانہ کو بھی زیرنگرانی رکھا گیا اور بعد میں تمام اہلخانہ کے ٹیسٹ منفی آنے کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دی گئی۔

مزید خبریں :