29 فروری ، 2020
خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا جس کے بعد صوبے میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 12 ہوگئی۔
صوبائی محکمہ صحت حکام کے مطابق ضلع کرک کے علاقے تخت نصرت میں 14 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
نیا کیس رپورٹ ہونے کے بعد رواں سال صوبے بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت حکام کے مطابق رواں سال لکی مروت میں سب سے زیادہ 10 کیسز رپورٹ کیے گئے جبکہ ایک کیس صوابی میں سامنے آیا۔
نئے کیس کے رپورٹ ہونے کے بعد ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 22 ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال پولیو کے اعتبار سے پاکستان کے لیے انتہائی خطرناک رہا اور ملک بھر میں 146 کیس رپورٹ ہوئے تھے جن میں صرف 92 کیسز خیبرپختونخوا میں سامنے آئے تھے۔