کورونا وائرس کے مشتبہ مریض کی پہچان کا طریقہ کار

فوٹو: فائل

لاہور :کورونا وائرس کا مشتبہ مریض کون ہو سکتا ہے؟ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے مریض کی پہچان کا طریقہ کار جاری کر دیا گیا ہے۔

پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامہ 

تیز بخار، کھانسی اور سانس میں دشورای کا شکار ایسا فرد جو متاثرہ ملک سے آیا ہو مشتبہ کیس ہو سکتا ہے۔

فلو، کھانسی یا سانس کی بیماری کے شکار شخص کو متاثرہ ملک کا سفر کیے 14 دن سے کم وقت ہوا ہو، وہ مشتبہ مریض ہو سکتا ہے۔

فلو، کھانسی یا سانس کا مسئلہ ایسے ہیلتھ ورکر کو ہو جو کورونا مریضوں کی دیکھ بھال کرتا رہا ہو۔ 

فلو، کھانسی یا سانس کی بیماری میں مبتلا شخص کا گزشتہ 14دن میں کنفرم کورونا وائرس کے شکار مریض سے قریبی تعلق رہا ہو وہ بھی مشتبہ مریض ہو سکتا ہے۔

گزشتہ 14 دن میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے مریض کے قریب رہنے والے افراد میں کوئی علامت ظاہر ہو تو اسے بھی مشتبہ مریض سمجھا جائے۔

فلو، کھانسی یا سانس میں دشواری میں مبتلا مریض اگر متاثرہ جگہ یا شخص کے قریب نہیں رہا تو اسے کورونا کا مشتبہ مریض نہ سمجھا جائے۔

آئسولیشن میں صرف علامات ظاہر ہونے اور قوت مدافعت کی کمی کے شکار مریض کو رکھ کر مزید ٹیسٹ کیے جائیں۔ 

پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ  کا کہنا ہے کہ عوام کسی بھی قسم کی معلومات کے لیے 080099000 پر کال یا فیس بک PSHDepartment پر ان باکس کریں۔

مزید خبریں :