01 مارچ ، 2020
کراچی: صوبہ سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے معاملے پرگھبرانےکی ضرورت نہیں۔
حکومت سندھ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے تعلیمی ادارے 13 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
اس پر وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے معاملے پر گھبرانے کی ضرورت نہیں کیوں کہ احتیاطاً تعلیمی اداروں میں چھٹیاں دی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس ایران سے آنے والوں کا ڈیٹا موجود ہے۔
دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کا آج کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا، 8 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کیےگئے اور تمام کے نتائج منفی ہیں۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ احتیاطی تدابیر کے طور پر کیاگیا لہٰذا عوام پریشان نہ ہوں اور احتیاطی تدابیر پرعمل کریں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں ایک اور مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد شہر میں کیسز کی تعداد 2 جبکہ ملک بھر میں 4 ہوگئی ہے۔
اس حوالے سے محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کا آج کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا، 8 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کئےگئے تھے تاہم تمام کےنتائج منفی ہیں۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق تعلیمی ادارے بند کرنےکا فیصلہ احتیاطی تدبیر کے طور پرکیاگیا، عوام پریشان نہ ہوں، احتیاطی تدابیر پرعمل کریں۔