کراچی میں 12 مشتبہ افراد کو کورونا وائرس سے کلیئر قرار دے دیا گیا

کراچی میں 12 مشتبہ افراد کو کورونا وائرس سے کلیئر قرار دے دیا گیا۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ مزید کسی مریض میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت نہیں آیا۔

علاوہ ازیں سندھ میں تعلیمی ادارے 13 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور آج پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کیخلاف کارروائی کی گئی جس کے بعد لانڈھی، لیاری، کورنگی، گلشن حدید سمیت کئی علاقوں میں کھلنےوالے اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کردی گئی۔

ادھر صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ 15 جنوری کے بعد 13 ہزار سے زائد افراد تفتان سے پاکستان آئے ان افراد کے بچے بھی اسکول جاتے ہوں گے اس لیے کوئی رسک نہیں لینا چاہتے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے اب تک 4 کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد مرکزی اور صوبائی حکومتوں نے حفاظتی اقدامات سخت کردیے۔

مزید خبریں :