Time 03 مارچ ، 2020
کاروبار

پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کتنا ٹیکس دے رہے ہیں؟

اسلام آباد: حکومت ایک لیٹر پیٹرول پر 35 فیصد اور ڈیزل پر 42 فیصد ٹیکس وصول کر رہی ہے جب کہ مٹی کے تیل پر ٹیکس کی شرح 28 فیصد اور لائٹ ڈیزل آئل پر 21فیصد ہے ۔

اس وقت  پیٹرول کی فی لیٹر قیمت  111روپے 60 پیسے ہے اور اس پر عوام کو 39 روپے 15 پیسے ٹیکس دینا پڑ رہا ہے  جب کہ اس ٹیکس میں پیٹرولیم لیوی، جی ایس ٹی اور کسٹم ڈیوٹی شامل ہے۔

اسی طرح اس وقت ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 122روپے 26 پیسے ہے اور اس پر 51 روپے 31 پیسے ٹیکس لیا جارہا ہے جب کہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 92 روپے 45 پیسے ہے اور اس پر 25 روپے 76 پیسے ٹیکس کے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت 77 روپے 51 پیسے ہے اور حکومت اس پر 16 روپے 20 پیسے ٹیکس لے رہی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے حال ہی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہے لیکن عالمی منڈی میں تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے سبب یہ کمی مزید کی جاسکتی تھی مگر حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھادی گئی۔

مزید خبریں :