Time 04 مارچ ، 2020
دنیا

کورونا وائرس: ہاتھ کی جگہ پاؤں ملائے جانے لگے

—اسکرین گریب

گزشتہ برس چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس نے اب دنیا کے 81 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور وائرس سے اب تک 3203 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی جاچکی ہے۔

کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے باعث حفاظتی اقدامات کے تحت مختلف ممالک کے حکام نے ہدایت کی ہے کہ ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور مصافحہ کرنے سے احتیاط کریں۔

اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے لوگوں نے اب مصافحہ کا متبادل بھی تلاش کر لیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کورونا وائرس کے خوف سے دو لوگ آپس میں مصافحہ کرنے کے بجائے پاؤں ملانے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ملے جلے انداز میں ردِ عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ یہ طریقہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے ساتھ ساتھ ملتے وقت مصافحہ کرنے سے بہتر ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں مہلک کورونا وائرس کے خوف میں مبتلا جرمنی کے وزیر داخلہ ہورسٹ سی ہوفر نے جرمن چانسلر اینجلا مرکل سے مصافحہ نہیں کیا تھا۔

جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے جب اپنے وزیر داخلہ سے مصافحے کے لیے ہاتھ بڑھایا تو وزیر نے ہاتھ نہ ملایا اور صرف مسکرا کر دیکھا۔

مزید خبریں :