Time 04 مارچ ، 2020
پاکستان

بلوچستان اور سندھ میں مزید ایک ایک پولیو کیس کی تصدیق

ضلع صحبت پور میں 7 سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی: محکمہ صحت بلوچستان— فوٹو:فائل

بلوچستان میں پولیو وائرس کا نیا کیس رپورٹ ہوا ہے جس کے بعد رواں برس صوبے میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔ 

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق بلوچستان کے ضلع صحبت پور میں 7 سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ نیا کیس رپورٹ ہونے کے بعد رواں سال بلوچستان میں پولیو کے کیسز کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

علاوہ ازیں سندھ میں بھی پولیو کے ایک اور مریض کی تصدیق ہوگئی ہے۔ متاثرہ بچے کا تعلق ڈسٹرکٹ شکارپور سے ہے۔ رواں سال سندھ میں 8 بچوں میں پولیو کی تصدیق ہوچکی ہے۔

بلوچستان میں چوتھا اور سندھ میں 8 واں کیس رپورٹ ہونے کے بعد رواں سال ملک میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی مجموعی تعداد 25 تک جاپہنچی ہے۔

خیال رہے کہ سال 2019 پاکستان میں پولیو کے حوالے سے خطرناک رہا ہے اور ملک میں 146 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

مزید خبریں :