05 مارچ ، 2020
دورہ پاکستان سے قبل بنگلا دیش کی ایک روزہ ٹیم کے کپتان مشرقی مرتضیٰ عہدے سے دستبردار ہو گئے۔
بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو ایک ون ڈے میچ کھیلنے کے لیے آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرنا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ون ڈے میچ یکم اپرایل کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔
مشرفی مرتضیٰ نے زمبابوے کے خلاف جاری تین میچوں کی سیریز کے آخری میچ کے بعد کپتانی چھوڑے کا اعلان کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ون ڈے 6 مارچ کو سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔
بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ نظم الحسن کا کہنا ہے کہ مشرفی مرتضیٰ کی بطور کھلاڑی ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ ان کے فٹنس ٹیسٹ کے نتائج پر منحصر ہے۔
مشرفی مرتضیٰ نے 2001 میں ون ڈے ڈیبیو کیا اور 2010 میں پہلی بار بنگلا دیشی ٹیم کے کپتان بنے، پھر انھیں 2014 میں ٹیم کا کپتان بنایا گیا اور 2015 میں انھوں نے ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کی قیادت کی۔
مشرفی مرتضیٰ نے 87 ایک روزہ میچوں میں اپنی ٹیم کی قیادت کی جس میں سے 49 میں انھیں کامیابی حاصل ہوئی جب کہ 36 میں بنگلال ٹائیگرز کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔