05 مارچ ، 2020
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں چلتی بس میں 23 سالہ طالبہ نربھیا کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے چاروں مجرمان کو 20 مارچ کو پھانسی دی جائے گی۔
دہلی ہائی کورٹ نے چاروں مجرمان کی سزائے موت کے نئے وارنٹس جاری کردیے جس کے مطابق انہیں 20 مارچ کو صبح پانچ بجکر 30 منٹ پر پھانسی دی جائے گی۔
گزشتہ روز بھارتی صدر نے آخری مجرم کی رحم کی درخواست کو بھی مسترد کردیا تھا جس کے بعد دہلی ہائی کورٹ نے چاروں مجرمان کی سزائے موت کے نئے وارنٹس جاری کردیے ہیں۔
عدالت نے چوتھی مرتبہ مجرمان کی پھانسی کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔
خیال رہے کہ 2012 میں نربھیا نامی لڑکی کو اجتماعی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، تشدد کی وجہ سے اسپتال میں زیر علاج لڑکی کچھ دنوں بعد دم توڑ گئی تھی۔