Time 06 مارچ ، 2020
دنیا

چین سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات 3 ہزار 600 سے تجاوز کر گئیں

امریکا میں ہلاکتیں 13 ہو گئیں، دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 98 ہزار سے 428 ہو گئی۔ فوٹو: ٹوئٹر

چین میں کورونا وائرس سے مزید 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ دنیا بھر میں موذی مرض سے اموات کی تعداد 3 ہزار 600 سے بھی زائد ہو گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چین میں مزید 30 افراد کی ہلاکت کی تصدیق اور 143 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد چین میں متاثرین کی تعداد 80 ہزار 552 ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ امریکا میں بھی مزید ایک ہلاکت کے بعد وہاں اموات کی تعداد 13 ہو گئی ہے جب کہ 5 نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔

اٹلی میں ہلاکتیں 148 اور ایران میں 108 ہو گئی ہیں جب کہ جنوبی کوریا میں بھی 40 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگیوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

بھوٹان میں بھی کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد متاثرہ ممالک کی تعداد 90 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں وائرس کے مریضوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔

اگر دنیا بھر کی مجموعی صورت حال کو دیکھا جائے تو وائرس سے اب تک 98 ہزار  428 افراد متاثر ہو چکے ہیں جس میں سے 55 ہزار 638 صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں جب کہ 6 ہزار 273 کی حالت تشویشناک ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے دنیا کے تمام ممالک کو کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے بڑے پیمانے پر حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے 50 ارب ڈالر جب کہ عالمی بینک کی جانب سے 12 ارب ڈالر امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :