Time 06 مارچ ، 2020
پاکستان

آٹا چینی بحران: وزیراعظم کا تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لانے کا عندیہ

وزیراعظم عمران خان نے گندم اور چینی کے بحران کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لانے کا واضح اشارہ دیدیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم نے قریبی رفقاء کو تحقیقاتی رپورٹ جلد منظر عام پر لانے سےآگاہ کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم نے کہا کہ گندم اور چینی کے بحران میں ملوث کسی شخص کو معافی نہیں ملے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے وزیراعظم نے گندم اور چینی کے بحران کے بارے میں اپنی دوٹوک  پالیسی سے آگاہ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ گندم اور چینی بحران کے باعث حکومت کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا، عوام کے لیے مشکلات پیدا کرنے والا میری حکومت میں نہیں بچ سکے گا۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ وزیراعظم نے کہا رپورٹ کے مندرجات سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا، صرف رپورٹ ہی منظر عام پر نہیں آئے گی، ذمہ داروں کو کیفر کردار تک بھی پہنچائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کی پالیسی شفاف گورنس ہے، کسی کو بحران پیدا کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

مزید خبریں :