پاکستان
26 اگست ، 2012

وزیراعظم راجہ پرویز کی صدر زرداری سے ملاقات،اہم امور پر گفتگو

وزیراعظم راجہ پرویز کی صدر زرداری سے ملاقات،اہم امور پر گفتگو

اسلام آباد…وزیر اعظم راجا پر ویز اشرف نے صدر آصف علی زرداری سے اتوار کی شب ایوان صدر میں ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر قومی سلامتی کے امور سمیت دیگر اہم معاملات پر دونوں رہنماؤں نے گفتگو کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پیپلز پارٹی کے دیگر اہم رہنماء بھی موجود تھے۔ذرائع نے مزید بتا یا کہ ملاقات کے دوران پیر کو وزیراعظم کی سپریم کورٹ میں پیشی کے حوالے سے بھی معاملات زیرغور آئے۔

مزید خبریں :