سرکاری حج اسکیم کے تحت جمع درخواستوں کی قرعہ اندازی کل ہوگی

سرکاری حج اسکیم کے تحت فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے خوش نصیبوں کے ناموں کی قرعہ اندازی کل شام 4 بجے ہوگی۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت اس سال ایک لاکھ 7 ہزار عازمین حج پر روانہ ہوسکیں گے۔

حج مہنگا ہونے کے باعث صرف ایک لاکھ 49 ہزار 330 افراد نے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔ قرعہ اندازی کے نتائج درخواست گزاروں کو بذریعہ ایس ایم ایس دی جائے گی۔

تقریباً 90 ہزار کامیاب درخواست گزاروں کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔ رواں سال سرکاری اسکیم کے تحت پاکستان کے مجموعی حج کوٹے میں سے 60 فیصد سرکاری اور 40 فیصد افراد نجی حج اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔

سعودی حکومت کی جانب سے مختص کوٹے کے مطابق ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔ حج پالیسی 2020ء کے تحت 70 سال سے زائد عمر افراد کے لیے 10 ہزار کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :