گندم خریداری کی سرکاری قیمت 1400 روپے فی مَن مقرر

نئی قیمت کے تحت حکومت کسانوں سے فی من گندم 14 سو روپے میں خریدے گی،فوٹو:فائل

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی امدادی قیمت 1400 روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق ای سی سی نے اجلاس کے دوران گندم کی امدادی قیمت 1365 روپے سے بڑھا کر1400 روپے فی40 کلو گرام کرنے کی منظوری دی ہے۔

نئی قیمت کے تحت حکومت کسانوں سے فی من گندم 14 سو روپے میں خریدے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کے آٹے کی قیمت پر اثرات کا جائزہ لیا گیا۔