Time 13 مارچ ، 2020
کاروبار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار ہفتے میں تیسری بار 45 منٹ کیلیے معطل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈکس شدید مندی کے باعث ہفتے میں تیسری بار ٹریڈنگ 45 منٹ کے لیے روک دی گئی ہے۔

ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز سے ہی مندی کا رجحان جاری رہا اور مارکیٹ میں کچھ ہی دیر میں 1682 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔

کاروبارکے دوران 100 انڈیکس میں 4.68 فیصد کی مندی ہوئی اور 100 انڈیکس 34 ہزار 273 پوائنٹس پر آگیا جس کے بعد حصص کا لین دین 456 منٹ کے لیے روک دیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی 30 انڈکس 4 اعشاریہ 34 فی صد کم ہوا جس کے باعث شیئرز کی لین دین روک دی گئی۔