کورونا وائرس کے باعث پاکستان میرین اکیڈمی میں تعلیمی سرگرمیاں معطل

اپنے کیڈٹس کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان میرین اکیڈمی میں تعلیمی سرگرمیاں 13 مارچ سے 31 مئی 2020 تک کیلیے معطل کر دی گئی ہیں: وفاقی وزیر علی زیدی۔ فوٹو: پی ایم اے

کورونا وائرس کے باعث پاکستان میرین اکیڈمی میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔

چین سے منظر عام پر آنے والا کورونا وائرس ایک عالمگیر وبا کی صورت اختیار کر چکا ہے اور پاکستان سمیت دنیا کے 127 ممالک میں ایک لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد اس موذی وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

چین، امریکا، ہانگ کانگ، سعودی عرب اور اٹلی سمیت کئی ممالک میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں جب کہ پاکسان میں بھی سندھ اور بلوچستان میں تعلیمی ادارے اور امتحانات متلوی کر دیئے گئے ہیں۔

اب وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے سوشل میڈیا پر پاکستان میرین اکیڈمی بند کرنے کے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث اپنے کیڈٹس کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان میرین اکیڈمی میں تعلیمی سرگرمیاں 13 مارچ سے 31 مئی 2020 تک کے لیے معطل کر دی گئی ہیں۔


علی زیدی نے مزید بتایا کہ پاکستان میرین اکیڈمی میں انتظامی امور حسب معمول جاری رہیں گے جب کہ آن لائن کلاس اور آن لائن اسائمنٹس کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں :