Time 13 مارچ ، 2020
پاکستان

میڈیا کی آزادی بہت اہم لیکن میڈیا کی ذمہ داریاں بھی اہم ہیں: صدر مملکت

عورت مارچ کے 98 فیصد مطالبات کو درست سمجھتا ہوں: صدر مملکت کا ’کیپیٹل ٹاک کو خصوصی انٹرویو— فوٹو:فائل 

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں میڈیا کی آزادی بہت اہم ہے لیکن میڈیا کی ذمہ داریاں بھی اہم ہیں اور انہیں ساتھ ساتھ چلنا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں خصوصی انٹرویو میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پچھلے دنوں جو عورت مارچ ہوا، اس میں جو مطالبات کیے گئے ان میں سے 98 فیصد مطالبات کو درست سمجھتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں میڈیا کی آزادی بہت اہم ہے لیکن میڈیا کی ذمہ داریاں بھی اہم ہیں اور انہیں ساتھ ساتھ چلنا ہے۔

صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا سیاست پر تنقید کرتا رہے لیکن ریاست کی تعمیر میں بھی اہم کردار ادا کرے اور آپ یہ کردار ادا کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا انٹرویو ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس کے فوری بعد ملک کے مختلف شہروں میں کیبل آپریٹرز کو یہ ہدایات جاری کی گئیں کہ جیو نیوز کی نشریات کو یا تو بند کردیں یا پھر پچھلے نمبروں پر ڈال دیا جائے۔

مزید خبریں :