کورونا وائرس: اطالوی شہری کی لوگوں سے دوری اختیار کرنے کیلیے انوکھی کوشش

۔۔۔۔۔۔۔اسکرین گریب

کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے لوگوں سے دوری اختیار کرنے کے لیے اطالوی شخص نے انوکھا حل نکال لیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں اطالوی شہری کو ایک بڑے سے کارڈ بورڈ کے گھیرے میں دیکھا جاسکتا ہے، یہ شخص اس گھیرے کو پہنے ہوئے باآسانی روم کی سڑکوں پر گھوم رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر اطالوی شخص کی جانب سے اپنائی جانے والی اس انوکھی احتیاطی تدابیر پر صارفین کی جانب سے ملے جلےانداز میں تبصرے کیے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ اٹلی میں کوروناوائرس کےمزید2 ہزار 547 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد وہاں کورونا وائرس کے زیر علاج مریضوں کی تعداد چین سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

چین میں64 ہزار افراد کےصحت یاب ہونے کے بعد کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 13ہزار 486 ہے جب کہ اٹلی میں کورونا وائرس کےمریضوں کی تعداد 14 ہزار 955 تک پہنچ گئی ہے۔

اٹلی میں اب تک ایک ہزار 266 افراد کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔