پاکستان
27 اگست ، 2012

عدلیہ کا احترام کرتا ہوں، وزیراعظم

عدلیہ کا احترام کرتا ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد…این آراو عمل درآمد کیس کی سماعت کے موقع پر وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سپریم کورٹ کے کورٹ روم نمبر دو پہنچ چکے ہیں، وزیراعظم اپنی گاڑی میں عدالتی عمارت کے احاطے کے اندر آئے،وزیراعظم کی آمد پر ہیلی کاپٹر سے ریڈزون کی فضائی نگرانی کی جارہی ہے۔سپریم کورٹ کی آمد کے موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ وہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور اس کے احترام میں یہاں آئیں۔عدالت میں وزیراعظم کے دائیں جانب ڈپٹی پرائم منسٹر چوہدری پرویز الٰہی جبکہ بائیں جانب حاجی عدیل بیٹھے ہیں ، عدالت نے انہیں ساڑھے نو بجے کا وقت دیا تھا ۔

مزید خبریں :