27 اگست ، 2012
اسلام آباد…وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے این آر او عمل درآمد کیس میں چار سے چھ ہفتے کا وقت مانگ لیا ہے۔این آراو عمل درآمد کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہے، پانچ رکنی بینچ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں کیس کی سماعت کررہا ہے۔فاروق نائیک نے 4 صفحاتی تحریروزیراعظم کو دی۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ میں آپ کے سامنے پیش ہوگیاہوں جس طرح پہلے والے وزیراعظم یہاں آئے تھے۔اس موقع پر وزیراعظم نے عدالت سے وقت مانگ لیا ،ان کا کہنا تھا کہ میں دو مہینے پہلے وزیر اعظم بنا ہوں اوربطور وزیراعظم عدالت کا احترام کرتاہوں اور عدلیہ کی نافرمانی کا تاثر نہیں دینا چاہتا، اس کیس میں مجھے چار سے چھ ہفتے کا وقت درکار ہے۔اس کیس پراندرون اور بیرون ملک پاکستانیوں کو فکر ہے۔