Time 14 مارچ ، 2020
پاکستان

احتساب عدالت نے میر شکیل الرحمان سے اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت دے دی

احتساب عدالت نے جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان سے ان کے اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت دے دی۔

میر شکیل الرحمان کے اہل خانہ کی جانب سے احتساب عدالت میں ملاقات کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ میر شکیل الرحمان بیمار ہیں، انہیں دواؤں کی ضرورت ہے لہٰذا ناساز طبیعت پر میر شکیل الرحمان کی اہل خانہ سے روزانہ بنیاد پر ملاقات ضروری ہے۔

درخواست پر لاہور کی احتساب عدالت کے جج امیر حسین نے سماعت کی۔

دوران سماعت اہل خانہ کی درخواست پر ریمارکس میں جج امیر حسین نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ میر شکیل الرحمان سے اہل خانہ کی ملاقات کے لیے قانون کے مطابق پیشرفت کی جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جنگ اور جیو نیوز کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے لاہور آفس میں پیشی کے دوران گرفتار کرلیا تھا۔

گزشتہ روز لاہور کی احتساب عدالت نے جنگ اور جیو نیوز کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کو 12 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا ہے۔

مزید خبریں :