دنیا
Time 15 مارچ ، 2020

اسرائیل کے بعد آسٹریلیا کا بھی کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ

آسٹریلوی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دنیا بھر میں پھیلنے والی عالمی وبا کورونا  کی ویکسین تیار کرلی ہے۔

 ایس اسپائک نامی ویکسین کوئنز لینڈ یونیورسٹی کے تین سائنسدانوں نے تیار کی ہے جسے آزمائشی مرحلے میں چوہوں پر آزمایا جا رہا ہے جب کہ  اگلے مرحلے میں انسانوں پر آزمایا جائے گا۔ 

ماہرین کا کہنا ہےکہ ویکسین کی تیاری پر 20 سے 30 لاکھ ڈالر لاگت آئے گی اور بڑے پیمانے پر اس کی پیداوار چیلنج ہوگا۔

آسٹریلوی سائنسدانوں کے مطابق مذکورہ ویکسین کی  طبی آزمائش میں چند مہینے درکار ہیں۔ 

اس سے قبل اسرائیلی سائنسدان بھی کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ کرچکے ہیں۔

اسرائیل کے وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی اوفیر اکونیس کا کہنا تھا کہ ہمیں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین تیار کرنےمیں کامیابی ملی ہے، آئندہ 3 ماہ میں ویکسین کو انسانوں پر استعمال کیلئے تیار کرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا سے 152 ممالک متاثر ہوچکے ہیں جس کے بعد کل کیسز کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 730 ہوگئی ہے جب کہ دنیا بھر میں اموات کی تعداد 5 ہزار 839 تک پہنچ گئی ہے۔

مزید خبریں :