Time 16 مارچ ، 2020
پاکستان

جمعے کا خطبہ و نماز مختصر اور سنتیں گھروں میں پڑھی جائیں: وفاقی وزیر مذہبی امور

کورونا وائرس ایک مہلک وبا کی صورت اختیار کرگیا ہے، مذہبی قیادت اجتماعات کچھ عرصے کے لیے ملتوی کردیں: نور الحق قادری— فوٹو: فائل 

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کورونا وائرس کے حوالے قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ جمعے کا خطبہ و نماز مختصراور سنتیں گھروں میں پڑھی جائیں۔

کورونا وائرس کے حوالے سے پیغام میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس ایک مہلک وبا کی صورت اختیار کرگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی قیادت اجتماعات کچھ عرصے کے لیے ملتوی کردیں جبکہ جمعے کا خطبہ  و نماز مختصر اور سنتیں گھروں میں پڑھی جائیں۔

خیال رہے کہ صوبہ سندھ اور پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 19 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 53 تک جاپہنچی ہے۔

نئے مریضوں کی تصدیق کے بعد ملک میں متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 53 ہوگئی ہے۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ سندھ سے 35، بلوچستان میں 10، اسلام آباد میں 4، گلگت بلتستان میں 3 اور لاہور میں ایک مریض ہے۔ 

مزید خبریں :