17 مارچ ، 2020
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب پاکستان سپر لیگ کے جو میچز ملتوی ہوئے ان کو ری شیڈول کرنے کا فیصلہ کریں گے۔
ملک میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد بڑھنے کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کو فوری طور پر ملتوی کردیا ہے۔
اس حوالے سے پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل دوبارہ ری شیڈول کا فیصلہ کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ایک غیرملکی کھلاڑی میں کورونا وائرس کی علامات تھیں جس غیرملکی کھلاڑی میں کورونا وائرس کی علامات تھیں وہ پاکستان سے جاچکے ہیں لہٰذا غیرملکی کھلاڑی میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد ہی پی ایس ایل ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے سندھ حکومت اور پھر پنجاب حکومت سے رابطے میں رہے جس کے بعد غور کر کے حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔
وسیم خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس پوری دنیا کومتاثر کر رہا ہے، یہ فیصلہ جان سے بڑھ کر نہیں ہے، فرنچائزرز سے مل کر ایونٹ ری شیڈول کیا جائے گا۔