کورونا وائرس کے باعث فیشن کا مقبول ترین میلا ’میٹ گالا 2020‘ بھی ملتوی

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں جہاں متعدد عالمی کانفرنسز  اور  ایونٹس منسوخ ہوئے ہیں تو وہیں کورونا وائرس سے فیشن کا مقبول ترین میلا ’میٹ گالا 2020‘ بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر رواں سال کی میٹ گالا کی میزبان اور  ایڈیٹر ان چیف آف ووگ اینا ونٹور کی جانب سے ایونٹ ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

میٹ گالا کی میزبان اور ایڈیٹر ان چیف آف ووگ اینا ونٹور نے اپنے بیان میں کہا کہ ’میٹ گالا 2020 اپنی مقررہ تاریخ یعنی مئی کے پہلے پیر کے دن نہیں کرایا جا سکتا‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث میٹروپولیٹن میوزیم بند کرنے کے بعد کیا گیا ہے‘۔

خیال رہے کہ چند روز قبل میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹس کاسٹیوم ایگزیبٹ کی انتظامیہ نے میوزیم نے 4 اپریل تک بند کرنے کا اعلان کیا تھا کیونکہ ان کے 2 ملازمین میں کووڈ-19 کی علامات ظاہر ہوئی تھیں اور یہیں فیشن کا سب سے بڑا میلا ’میٹ گالا 2020‘ منعقد ہونا تھا۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال 

خیال رہے کے چین سے دنیا بھر میں پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس سے اب تک 7 ہزار 988 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ 

مزید خبریں :