Can't connect right now! retry

بھارت میں کورونا وائرس کے باعث آئیفا 2020 کی تقریب منسوخ

فوٹو: بشکریہ انڈیا ٹوڈے

بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے مقبول ترین انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز 2020 کی تین روزہ تقریب منسوخ کردی گئی۔

آئیفا کو بالی وڈ انڈسٹری کا آسکر بھی کہا جاتا ہے جو پوری دنیا کے بالی وڈ شائقین کی توجہ سمیٹتا ہے لیکن اس بار بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ایوارڈز کو منسوخ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز 2020 کی تین روزہ تقریب رواں ماہ کے اختتام پر مدھیہ پردیش میں ہونا تھی جسے منسوخ کردیا گیا۔

آئیفا ایوراڈز کی انتظامیہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے تقریب منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہےکہ مدھیہ پردیش میں اس ایونٹ کی نئی تاریخ اور میزبانی کے حوالے سے منصوبہ بندی کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

بھارت میں کورونا کے کیسز میں اضافہ

واضح رہے کہ بھارت میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور وہاں تعداد 31 تک جا پہنچی ہے۔

وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے نئی دہلی میں پرائمری اسکولوں میں 31 مارچ تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت دہلی کے تمام سرکاری اور نجی اسکولز بند رہیں گے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 58 ہزارسے  تجاوز کرگئی ہے اور ایک لاکھ سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہیں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM