27 اگست ، 2012
لندن…این جی ٹی…کچھ لوگ نیند کے اتنے شوقین ہوتے ہیں کہ ایک بار سو جائیں تودوبارہ جاگنے کا نام ہی نہیں لیتے ۔ایسے ہی ایک نوجوان سے آپ کی ملاقات کرواتے ہیں جسے گھوڑے بیچ کر سونے کی ایسی سزا ملی کہ اب دوبارہ سونے کا نام بھی نہ لے گا۔یہ نوجوان جب خوابِ خرگوش کے مزے لے رہا تھا تو اس کے دوست کو ایک انوکھی شرارت سوجھی اور اس نے اپنے دوست کے کمبل کوآگ لگا دی۔ پھر کیا تھا جیسے ہی بستر میں سوتے ہوئے نوجوان نے اپنے کمبل میں آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے تو اسے اپنی جان کے لالے ہی پڑ گئے اور سیکنڈوں میں اٹھ کھڑا ہوا۔