Time 19 مارچ ، 2020
پاکستان

پنجاب نے سندھ آنے والی پبلک ٹرانسپورٹ بند کردی

لاہور: محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے سندھ جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ بند کردی۔

پنجاب کے سیکریٹری ٹرانسپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤکے خدشے کے پیش نظر سندھ کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ بند کردی گئی ہے تاہم  پنجاب کے اندرانٹر سٹی ٹرانسپورٹ چلتی رہے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ملک بھر میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 300 سے زائد ہوگئی ہے۔

سندھ حکومت ایران سے بذریعہ تفتان بارڈر پاکستان آنے والے زائرین کو سکھر میں قرنطینہ سینٹرز میں رکھ رہی ہے جہاں زائرین کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔


مزید خبریں :