Time 19 مارچ ، 2020
پاکستان

کورونا وائرس: وزیراعلیٰ سندھ نے فوج سے مدد مانگ لی

کور کمانڈر کراچی نے حکومت سندھ کو ہر طرح کی مدد کی یقین دہانی کرا دی ہے: ترجمان وزیراعلیٰ سندھ۔ فوٹو: فائل

سندھ میں بڑے پیمانے پر کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے فوج سے مدد مانگ لی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ حکومت سندھ نے پاک فوج سے مدد طلب کر لی ہے۔

ترجمان کے مطابق کور کمانڈر کراچی نے حکومت سندھ کو ہر طرح کی مدد کی یقین دہانی کرا دی ہے، پاک فوج اور سندھ حکومت کی مشترکہ ٹیم کے ذریعے راشن کی تقسیم اور دیگر امور انجام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سندھ حکومت غریبوں کے لیے 20 لاکھ راشن بیگ بنوائے گی، راشن بیگز کی تیاری اور تقسیم میں پاک فوج مدد کرے گی۔

خیال رہے کہ سندھ میں اس وقت کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 210 سے زائد ہو چکی ہے جب کہ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے باعث 2 افراد انتقال کر گئے ہیں اور 307 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

مزید خبریں :