دنیا
Time 19 مارچ ، 2020

جیسے معجزہ ہوتا ہےایسے ہی کورونا ایک دن غائب ہوجائےگا، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کورونا وائرس سے متعلق متضاد بیانات نے سب کو حیران کردیا۔— فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کورونا وائرس سے متعلق متضاد بیانات نے سب کو حیران کردیا۔

امریکی صدر نے پہلے کہا کہ چین سے آنے والا کوروناو وائرس مکمل طورپرقابو میں ہے، پھر کہا سخت موسم اور گرمی میں یہ خود مرجائے گا۔

ایک جگہ ٹرمپ نے کہا کہ جیسے معجزہ ہوتا ہےایسے ہی یہ ایک دن غائب ہوجائےگا، پھر کہا پروفیشنل ازم کے ساتھ اس سے نمٹ رہے ہیں اور پھر اسے وبا قرار دے دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ چین سے آرہا ہے، خیال کیا جارہا ہے کہ اپریل کے سخت موسم میں یہ مرجائے گا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی وہ کورونا وائرس کی ویکسین حاصل کرلیں گے۔

خیال رہے کہ امریکا میں اب تک 11 ہزار 348 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے اور آج بھی 21 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 171 ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :