Can't connect right now! retry

بلوچستان کے 20 اضلاع میں انسداد پولیو مہم اختتام پذیر

—فوٹو فائل 

کوئٹہ: بلوچستان کے 20 اضلاع میں کامیابی کے ساتھ انسداد پولیو مہم اختتام پذیر ہوگئی۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای آئی سی) کے مطابق بلوچستان کے 20 اضلاع میں چار روزہ انسداد پولیو مہم اختتام پذیر ہوگئی ہے اور اس دوران ویکسینیشن کا 94 فیصد ہدف حاصل کرلیا گیا ہے۔

ای آئی سی کے مطابق مہم کےدوران 12 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسینیشن کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا  سے کورونا وائرس سے 2 ہلاکتیں ہونے کے سبب 5 اضلاع میں جاری انسداد پولیو  مہم معطل کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM