20 مارچ ، 2020
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جیو نیوز سے ان کی محبت ہے، جیو کے لیے جو ہوسکتا ہے، وہ کرتے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جیو سے لڑائی کے حامی وہ پہلے دن سے نہیں تھے، دھرنے کے دنوں میں جب لڑائی ہوئی تب بھی حامی نہیں تھا۔
شیخ رشید نے کہا کہ مافیا چاہے ہمارے اندر ہو یا باہر، اسے سزا ملنی چاہیے، یہ لوگ انسانیت کے دشمن ہیں۔
جیو کی بندش کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ کسی بھی میڈیا چینل کی بندش نہیں ہونی چاہیے، جیو نیوز تو میری محبت ہے، جیو کے لیے جو ہو سکتا ہے کرتا ہوں۔